سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت غریب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے کوشاں ہے۔

ـ 2 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت غریب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے کوشاں ہے۔

بدین کے علاقہ پنگریومیں کھلی کچہری سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اڑھائی سالہ دورمیں حلقہ پی ایس دو سو پچھتر میں سات سو اکیانوے گوٹھوں کو بجلی ،تین سو اٹھارہ نوجوانوں کو روزگار دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید نے اس ملک کےنوجوانوں پر بڑا اعتماد کیا تھا اگر ہمیں پاکستان کا مستقبل تابناک بنانا ہے تو نوجوانوں کے مسائل حل کرنا ہونگے ۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور ملک کو سنوارنے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ضلع بدین میں صحت اور تعلیم کے مسائل حل کرنے کے لئے اٹھائیس کروڑ بیس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بدین میں بغیر کسی تفریق کے لوگوں کو نوکریاں بھی ملیں گیں اور مسائل بھی حل ہونگے ،اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ،سابق ضلعی ناظم بدین کمال خان نے بھی خطاب کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions