وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور اس میں  ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کےلیے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور اس میں  ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کےلیے سپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔

نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کراچی میں ایف آئی اے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے، ایف سی، بلوچستان پولیس اور پاکستان کوسٹ گارڈ پر مشتمل ٹاسک فورس کی ازسر نو تشکیل کرکےاسے انسانی سمگلنگ کے خلاف مؤثر بنایا جائے۔ اس کے ساتھ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن میں ایف آئی اے کا عملہ یا افسر ملوث پایا گیا تو اسے گرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے گی۔  وزیرداخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں کارکردگی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں رحمان ملک نے ساحلی علاقوں اور پاک ایران سرحد سے غیر قانونی انسانی نقل وحرکت روکنے کےلئے بھی بھرپور اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions