ملک سے جاگیرداری نظام کے خاتمے کے لئے ایم کیو ایم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ریفارمز بل پیش کرے گی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
ملک سے جاگیرداری نظام کے خاتمے کے لئے ایم کیو ایم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ریفارمز بل پیش کرے گی۔  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین

الظاف حسین کراچی میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی، سینیٹرز اور ارکان رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ قانون سازی کے ذریعے زمین کی ملکیت کی حد مقرر کی جائے اور مقررہ حد سے زیادہ زمینیں غریب کسانوں اور ہاریوں میں تقسیم کر دی جائیں۔ الطاف حسین نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ  لینڈ ریفارمز سے متعلق دونوں ایوانوں میں بل پیش کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہی ملک بچانے کا واحد فارمولا ہے، عوام ملک میں رائج بدعنوان سیاسی کلچر اور بوسیدہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایم کیو ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions