وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ڈی جی یونیسکو سے اپیل کی کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں میں غیررسمی تعلیمی مراکز قائم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ تعلیم سے محروم ہونے والے ساٹھ لاکھ بچوں کوتعلیمی سہولیات اوراساتذہ کو ٹریننگ کی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یونیسکو سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی شعبے کی بحالی کیلئےاقدامات کرے۔ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سائنسدانوں کی ٹیم پاکستان بھجوانے پرڈائریکٹرجنرل یونسکو کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرڈی جی یونسکو کاکہناتھاکہ یونیسکو کی جانب سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں تیس غیررسمی تعلیمی مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موہنجو دڑو جیسے تاریخی مقامات پر نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم جلد پاکستان بھیجی جائے گی۔ ایرینا بوکووا نے وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Post New Comment