صدرآصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان سے ٹیلی فون پران کی خیریت معلوم کی۔

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
صدرآصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان سے ٹیلی فون پران کی خیریت معلوم کی۔

صدرآصف علی زرداری نے یواے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کیلئے صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پریو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے صدرزرداری سے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان نے صدرزرداری سے سیلاب کے باعث ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پردلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ یو اے ای کے صدرشیخ خلیفہ بن زیدالنہیان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،سیلاب زدگان کی ہرممکن امداد اور ان کی بحالی سے متعلق بھرپوراعانت فراہم کی جائے گی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions