سیلاب زدگان کی امداد کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ این جی اوز بھی مثالی کام کر رہی ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ـ 1 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size
سیلاب زدگان کی امداد کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ این جی اوز بھی مثالی کام کر رہی ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

جدہ میں افطارڈنرپربات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے جس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے،اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ حکومت پاکستان اورعوام خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی شکرگزاراوران کی امداد پرفخرمحسوس کرتی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ عرب ممالک،یورپی یونین اوردیگر ممالک کی امداد نے ثابت کردیا کہ دنیا پاکستانی حکومت پراعتماد کرتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام لوگ متحد ہو کرسیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ اس سے پہلےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عمان سے جدہ پہنچے توسعودی انٹیلیجنس چیف شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور پاکستانی سفیرعمرخان علی شیرزئی نے ان کا استقبال کیا۔ شہزداہ مقرن سے وزیرخارجہ نے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرخارجہ نے سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے مالی امداد پرصدر آصف علی زرداری کی طرف سے شکریہ کا خط خادم الحرمین الشریفین کے نام پیش کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions