اوباما گراﺅنڈزیرو پر مسجد کی تعمیر نہیں چاہتے تھے توحمائت کیوںکی: واشنگٹن پوسٹ

ـ 18 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن( چودھری افتخار) با اثر اور معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نیو یارک میں گراﺅنڈ زیرو مسجد کی تعمیر کی حمایت کرنے اور بعدازاں پینترا بدلنے پرصدر اوباما کی ملامت کی ہے۔ جمعہ کو وائٹ ہاﺅس میں افطار ڈنر کے موقع پر اوباما نے9/11 حملوں کے مقام کے قریب مسجد بنانے کی حمایت کی تھی اگلے روز وہ میکسیکو گئے تو اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسجد کی تعمیر کی حماےت نہیں کی بلکہ وسیع اصولوں کو واضح کیاتھا۔ جس میں حکومت ہر شخص سے اس کے مذہب سے قطع نظر یکساں سلوک کرتی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ادارئیے میں زور دیکر کہا ہے کہ اوباما کو چاہئے تھا وہ واضح اور بہتر لیڈر شپ کا مظاہرہ کرتے لیکن انہوں نے اپنے ہی موقف کو گول کر دیا جس سے ان پر تنقید کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اگروہ گراﺅنڈزیرو پر مسجد کی تعمیر کے حامی نہیں تھے تو وائٹ ہاﺅس میں افطار کے موقع پر انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ اگر مسجد کی تعمیر کی حمایت کی تھی تو اس پر جمے رہتے۔تنقید کے خوف کے باعث اپنے بیان سے مکر کر کیا اوباما نے اختلافات کے مزید راستے نہیں کھول دئیے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter