تازہ ترین:

سمندری حدود کی جاسوسی کےلئے امریکہ نے جدید پی سی طیارے پاکستان کو دیدیئے

ـ 15 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے سمندر کی جاسوسی کرنیوالے دو جدید پی 3سی طیارے پاکستان کے حوالے کر دیئے۔ پاکستان کو یہ طیارے فارن ملٹری سیل پروگرام کے تحت فراہم کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میری لینڈ بی ٹھڈا ہیڈکوارٹر میں امریکی سکیورٹی حکام کے انچارج لاک ہیڈ مارئین نے اپنے بیان میں بتایا اور کہا کہ امریکہ نے یہ جہاز ریاست فلوریڈا نیول ائر سٹیشن سے 7جنوری کو پاکستان کے حوالے کئے اگرچہ یہی طیارے اکتوبر 2009ءکو ہی پاکستان کو دیئے تھے مگر تاخیر سے اس لئے دیئے گئے تاکہ انہیں مزید اپ گریڈ کیا جائے 2006ءمیں 7طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ہوا تھا طیارے پاکستان کی سمندری صلاحتیں بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے جس سے پاکستان کی سمندری جاسوسی پہلے کی نسبت کہیں زیادہ بہتر ہو جائے گی۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions