شاہ عبداللہ کی صدر مشرف سے ملاقات، سیلاب اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

ـ 2 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) اردن کے حکمران شاہ عبداللہ نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ سابق صدر مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنما¶ں کے درمیان سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ مشرف کے ایک اور قریبی ذریعے کے مطابق سابق صدر اگلے ماہ لندن میں اپنی پارٹی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرینگے۔ صدر مشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن عوام کو گڈ گورننس نہیں دے سکیں اور ان کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صورت میں عوام کو تھرڈ آپشن میسر آئے گا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter