پاکستانی فوجی وفد سے بدسلوکی پر امریکہ کا اظہار افسوس، معافی مانگنے سے گریز

ـ 2 ستمبر ، 2010
  • Adjust Font Size

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقع میں معافی مانگنے سے گریز کرتے ہوئے محض اسے قابل افسوس قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز یہاں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراو¿لی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی وفد کے ساتھ ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعہ قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی اہل کاروں اور فلائیٹ عملے کے درمیان غلط فہمی کے باعث واقعہ پیش آیا۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے لیے امریکی محکمہ دفاع کا عملہ پاکستان سے رابطہ کرے گا اور آئندہ مذاکرات پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی سفر کے دوران آج کل جس قسم کے واقعات پیش آئے بیان کے حوالے سے یہ واقعہ غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا۔ امریکہ اس واقعہ کے بارے میں پاکستان کے ساتھ مزید گفت و شنید کریگا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter