طائف (ممتاز احمد بڈانی) ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری نے سعودی عرب کے شہر طائف میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آج نازک دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کی سلامتی داﺅ پر لگی ہوئی ہے۔ دشمن پوری قوت سے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن پاکستان کی تین چیزوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ پہلے نمبر پر ہماری ایٹمی صلاحیت نشانہ ہے کیونکہ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔ دوسرے نمبر پر ہمارے ملک کی بہادر جرا¿ت مند اور جذبہ¿ جہاد سے سرشار فوج ہے۔ جس سے دشمن ہمیں لڑا کر اسے کمزور کرنا چاہتا ہے۔ تیسرے نمبر پر دشمن کا ہدف پاکستان کی دینی قوتیں ہیں۔ دشمن دینی مدارس کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ارض مقدس حرمین شریفین میں مقیم تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی محبت کا تقاضا ہے کہ جب بھی آپ خانہ کعبہ اور روضہ¿ رسول پر حاضری دیں اپنے وطن کی سلامتی استحکام اور امن و امان کیلئے اللہ پاک سے گڑ گڑا کر دعا کریں۔ یہ آپ پر وطن کی مٹی کا فرض اور قرض ہے۔ خطاب کے اختتام پر قاری حنیف نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس کا دہشت گردی' تشدد یا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے انتہا پسند تو کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آئے ہیں جبکہ دینی مدارس برصغیر میں ڈھائی سو سال اور پاکستان میں ساٹھ سال سے قائم ہیں اگر مدارس کے ذریعے دہشت گردی انتہا پسندی ہوتی تو پہلے سے ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کا کوئی وجود ہے۔
Post New Comment