طائف (ممتاز احمد بڈانی) پاکستان پورے عالم اسلام میں اپنی خصوصیات کی بناءپر امتیازی مقام رکھتا ہے۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور جنگی قوت پورے عالم اسلام کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ یہ بات مذہبی سکالر مولانا حافظ محمد ابوبکر یوسف جلالپوری نے طائف میں ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اغیار کی نگاہیں پاکستان پر لگ گئی ہیں اور وہ اس کی تباہی و بربادی کے درپے ہو گئے ہیں۔ موجودہ حالات میں ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ ہم اجتماعی طور پر خدا سے معافی مانگیں کیونکہ ان حالات اور مشکلات سے ہمیں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین کے ساتھ مضبوط تعلق اور مکمل آگاہی ہر مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد یعنی اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر دیں اور ملک و ملت کے خلاف سازشوں کے سامنے بند باندھیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف اسلام ہی کے ذریعے امن وسلامتی کا قیام ممکن ہے۔ مغرب نے امن قائم کرنے کا جو راستہ متعارف کرایا ہے وہ سراسر دین اسلام و فطرت کے خلاف ہے۔ پورے عالم میں صرف ایک ہی دین کامل ہے اور وہ اسلام ہے۔
Post New Comment