وفاقی وزےر سےاحت مولانا عطا الرحمٰن نے گزشتہ روز طائف کا دورہ کےا اور طائف کے اہم تارےخی مقامات کی زےارت کی ان کے ہمراہ جوائنٹ سےکرٹری سےاحت محمد ےسٰےن جنجوعہ، پاکستانی سکول طائف کے ترجمان قےصر خان، ڈاکٹر محمد عاصم خان، ڈاکٹر زمان خان، حافظ عبدالرزاق واسو، انجےنئر حسےن رضا بھی موجود تھے وہ ےہاں سماجی و مذہبی سکالر قاری ذاکر جذبی اور انجےنئر شاہد مجےد بٹ کی دعوت پر تشرےف لائے تھے۔ وہ طائف کے اہم تارےخی مقامات جےسے مسجد عبداللہ بن عباس قصر شےرا کے علاوہ بنی سعد Bani saad دائی حلےمہ سعدےہ کا حجرا مبارک بھی دےکھا ۔ جہاں حضورپاک نے اماں دائی حلےمہ سعدےہ کے ساتھ بچپن کے چند سال گزارے۔ وفاقی وزےر کے وہ مقام دےکھ کر بڑے تعجب مےں رہے کہ سرکار دوعالم نے اس مقام پہ کےسے وقت گزارا جبکہ ہم عالی شان محل بنانے کے چکروں مےں ہےں۔ بہرحال وفاقی وزےر نے طائف کے مقامی پےلس مےں ظہرانہ کا اہتمام کےا جوکہ قاری ذاکر جذبی اور شاہد مجےد بٹ کی طرف سے دےا گےا۔ بعد ازاں انہوں نے نوائے وقت اور وقت نےوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مےں اتنی خراب حالت نہےں ہےں جتنی غےر ملکی مےڈےا بڑھا چڑھا کر پےش کر رہا ہے۔ غےر ملکی مےڈےا پاکستان کے خلاف غلط پروپےگنڈہ کرکے دنےا مےں بدنام کرنا چاہتا ہے پاکستانی مےڈےا کو چاہےے کہ اس معاملے مےں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملکی ساکھ کو مزےد نقصان نہ پہنچے۔ وفاقی وزےر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات اب بہتر سمت جا رہے ہےں چند اےک علاقوں کے علاوہ ملک کے حالات کنٹرول مےں ہےں۔ بےرون ممالک سے آنے والے سےاح اب بے خوف و خطر پاکستان آئےں ےہاں کے خوبصورت، سرسبز، دلکش علاقوں کی سےر کرےں پاکستان کی عوام پہلے کی طرح اپنی مہمان نوازی مےں کوئی کسر نہےں چھوڑیں گے۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ حالےہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد صرف مالاکنڈ ڈوےژن مےں پرائےوےٹ ہوٹلز وغےرہ کے علاوہ سےاحتی اداروں کو ساڑھے پانچ سو ملےن کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں مےں بدھ مت اور کئی دوسرے مذہبی تارےخی مقامات ہےں جن کی زےارت کے لئے تھائی لےنڈ وےت نام اور دےگر ممالک سے سےاح کافی تعداد مےں آتے تھے دہشت گردی کے واقعات سے ان کی آمد و رفت بند ہوگئی ہے اب ہم بےرونی مختلف ممالک مےں دورے کرکے ان مےں اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہےں کےونکہ اب ہمارے ملک کے حالات ٹھےک ہےں۔ اےک سوال کے جواب مےں وفاقی وزےر نے کہا کراچی سے گوادر اور بلوچستان مےں وفاقی وزےر نے کہا کراچی سے گوادر اور بلوچستان تک شاہراہ پر مختلف مقامات پر مسافروں کے لئے رہائش کوارٹرز اور پارک بنانے کا منصوبہ زےر غور ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
Post New Comment