باقی تمام سیاستدانوں کے خلاف تمام مقدمات ختم کر دیئے گئے جبکہ آصف علی زرداری کو این آر او سے نتھی کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی طرح آصف علی زرداری بھی اسٹیبلشمنٹ کے تعصب کا شکار ہیں۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی کے مختلف یونین کونسلوں کے ناظمین اور نائب ناظمین نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں حج کی سعادت حاصل کرنے کےلئے روانہ کیا راول ٹاﺅن کے ناظمین اور پیپلزپارٹی کے کارکنان رانا سہیل پاشا‘ ناصر میر‘ ریاست حسین شاہ‘ طاہر پرویز گوندل‘ ملک شبیر چودھری عبدالمجید اور پاکستان اٹارنی جنرل شاہ خاور کے بھائی عزیز فیض محمد پر مشتمل وفد نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی مسائل کا واحد حل حقیقی جمہوریت ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ملک نے ہمیشہ جمہوریت میں ترقی کی ہے جبکہ آمرانہ ادوار نے ہمیشہ قوم کو ناقابل تلافی نقصانات دیئے ہیں۔ ایٹمی صلاحیت کی بنیاد بھٹو دور ہی میں رکھی گئی تھی جبکہ ایوب خان‘ یحییٰ اور مشرف دور میں کئے گئے ناپسندیدہ فیصلوں کی بدولت قوم دہشتگردی بے روز گاری اور معاشی ابتری کا شکار ہے۔
Post New Comment