سعودی عرب میں مقیم ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے: عمر خان

ـ 4 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

طائف (ممتاز احمد بڈانی) "قید کی سزا پوری کرنیوالے پاکستانیوں کو جلد وطن بھیج دیا جائیگا"۔ یہ بات سعودی عرب میں تعینات سفیر پاکستان عمر خان علی شیرزئی نے طائف میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز آل سعود نے ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ یہاں پر مقیم ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہے۔ وہ کسی کارروائی میں ملوث نہ ہوں جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو۔ اس موقع پر کمیونٹی نے پاکستانی سکول کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے تجاویز دیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم سب کو آپس میں مل بیٹھ کر تمام معاملات کو مشاورت سے خود ہی حل کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر ہموطنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے آیا ہوں۔ میرے دروازے تمام پاکستانیوں کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے اساتذہ اور والدین ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ اس موقع پر نئے قونصل جنرل عبدالسالک خان معروف سماجی کارکن راجہ محمد ریاض، عبداللہ سندھی اور محمد تاج نے بھی خطاب کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter