بارسلونا: پولیس نے بیوی پر حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر دیا

ـ 30 اپریل ، 2009
  • Adjust Font Size

سپین (زاہد مصطفیٰ اعوان سے) نیشنل پولیس نے ایک 44 سالہ پرتگالی شہری کو گولی مار کر اسے سابق بیوی کو قتل کرنے سے روک دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک شخص اپنی سابق بیوی کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا کہ خاتون کی سہیلی نے پولیس کو فون کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی وہ شخص عورت پر چاقو سے حملہ آور تھا۔ پولیس نے خاتون کو بچانے کے لئے گولی مار دی۔ بیوی بھی مزاحمت کے دوران زخمی ہوئی۔ پولیس نے دونوں کو ہسپتال داخل کروا دیا بیوی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter