سپین (نمائندہ خصوصی) معاشی بحران نے جہاں بہت سے خاندانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہاں 45 مربع میٹر کے ایک مکان میں 16 افراد رہ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبیحہ میں 45 مربع میٹر کے ایک مکان میں 16 افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان سولہ ممبران میں سے دو خواتین حاملہ بھی ہیں۔ اس خاندان کی آمدن چار سو یورو ہے۔ گھر کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ غسل خانے میں ہر وقت لائن لگی رہتی ہے جبکہ کھانابھی دو حصوں میں کھایا جاتا ہے۔
Post New Comment