یہ حادثہ دارالحکومت بارسلونا کے مضافاتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب یہ افراد انڈر پاس کی بجائے ممنوعہ جگہ سے ریلوے لائن عبور کر رہے تھے کہ اچانک آنیوالی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئے ۔ سپین میں سینٹ جوہن ڈے کے حوالے سے جشن منایا جا رہا ہے اور یہ افراد بھی تقریبات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ۔ حکام نے اب تک بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ سترہ کو شدید زخمی حالت میں طبی مراکز پہنچایا گیا ہے ۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Post New Comment