سپین (زاہد مصطفیٰ اعوان سے) کتالونیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سی آئی یو کی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہم اجلاس میں پارٹی کے پاکستانی رکن خالد شہباز چوہان کے شدید مطالبے پر طویل بحث کے بعد مسلمانوں کے لئے الگ قبرستان کی جگہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اس سلسلہ میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جگہ کی تلاش کے ساتھ ساتھ مذہبی تنظیموں کے نمائندوں مسجدوں کے اماموں اور مسلم کمیونٹی کے اہم افراد سے ملاقات کر کے اپنی رپورٹ پارٹی کو دے دی گئی جس کے بعد اس مقصد کے لئے جگہ فراہم کر دی جائے گی۔
Post New Comment