حکومت دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دے گی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم

ـ 15 اکتوبر ، 2009
  • Adjust Font Size

بیلجیئم (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم کے صدر و سرپرست ملک امان اللہ نے کہا کہ دہشت گردی جیسے مذموم عزائم و کارروائیاں حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتیں۔ پی پی پی کی حکومت ایسے عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ معصوم جانوں کا ضیاع اور حکومت میں افراتفری پھیلا کر دہشت گرد پاکستان میں انارکی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دہشت گردوں کو علم ہونا چاہئے کہ پی پی پی کی حکومت ایک جمہوری حکومت ہے جس نے بڑی تکلیفوں اور چیلنجز کے بعد اقتدار حاصل کیا وہ گھبرانے اور ڈرنے والے نہیں۔ پی پی پی تمام چیلنجز سے عہدہ برآ ہو گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر لا کھڑا کرے گی۔ پاکستانی عوام ثابت قدم ہیں اور حکومت کا ساتھ دیں اور حکومت کو مضبوط کریں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter