سپین(نمائندہ خصوصی)صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین پانچ دن کے دورہ پر پی آئی اے کی فلائیٹ پر بارسلونا پہنچ گئے ۔بارسلونا ائیر پورٹ پر مسلم کانفرنس سپین کے عہدیداران کے علاوہ راجہ مختار سونی۔چوہدری لیاقت اسحاق ۔ راجہ بشارت۔طاہر عاشق۔ثاقب طاہر۔خالد شہباز چوہان۔غفار مرہانہ نے صدر آزاد کشمیر کا استقبال کیا۔ صدر آزاد کشمیر کے ساتھ پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر زیڈ یو خاں بھی ہیں۔صدر پانچ دن بارسلونا قیام کریں گے۔دورہ کے دوران سپین کی سوشلسٹ پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ بھی صدر راجہ ذوالقرنین سے ملاقاتیں کریں گے۔کل وہ سپانوی پارلیمنٹ کا بھی دورہ کریں گے۔
Post New Comment