سپین (زاہد مصطفیٰ اعوان) سپین میں سوائن فلو کے مریضوں کی تصدیق ہو گئی جبکہ کتلونیہ 14 افراد کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اندلس 11 مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ 83 مریض زیر نگہداشت ہیں۔ سپین فلو سے متاثر ہونے والا یورپ کا پہلا ملک ہے۔ روس کا سور کے گوشت کی برآمد پر پابندی لگانا ناانصافی ہے جبکہ سور کے گوشت کے کھانے سے "سوائن فلو" نہیں پھیلتا اس بات کا اعلان سپین کی وزارت ماحولیات اور دیہی امور نے کیا۔ واضح رہے سپین 70 ہزار ٹن سور کا گوشت روس کو درآمد کرتا ہے۔
Post New Comment