تازہ ترین:

شہباز بھٹی کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے: پاک فیڈریشن سپین

ـ 8 مارچ ، 2011
  • Adjust Font Size

بارسلونا (صاحبزادہ عتیق سے) وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل پر پاک فیڈریشن سپین کے قائم مقام صدر پرویز اختر جانی سمیت تمام عہدیداران اور ممبران نے اپنی پریس ریلیز میں شدید احتجاج کرتے ہیں، اور ان طاقتوں کو جو پاکستان میں امن نہیں چاہتی بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور ہر پاکستانی اپنے ملک پر اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔ شہباز بھٹی کا قتل بزدلانہ عمل اور ملک میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فیڈریشن سپین وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل سمیت تمام دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کیونکہ شہباز بھٹی کا بہیمانہ قتل پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے دھچکا ہے۔ اس لئے پاک فیڈریشن سپین حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ دہشت گردی میں ملوث افراد جو تشدد اور نفرت ابھارتے ہیں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اس قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
پاک فیڈریشن سپین

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter