سپین (نمائندہ خصوصی) اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام ہمیں بھائی چارے، اخوت، اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرسچن کمیونٹی کی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کتلونا کے صدر چودھری اکرم علی گل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی ملک اور نہ کوئی مذہب ہوتا ہے۔ کراچی میں دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اب وہ مذہبی فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں اس سے پہلے سانحہ چکوال بھی اس کی ایک کڑی تھی ہم اپنے کرسچن بھائیوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب پاکستانی ہیں دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ نہیں کیا بلکہ ملکی سالمیت پر حملہ کیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وہ قابل مذمت ہے۔
Post New Comment