صحافی برادی تعمیری صحافت کو فروغ دے : پاکستان پریس کلب سپین

حوالہ : نمائندہ خصوصی ـ 3 مئی ، 2009
  • Adjust Font Size

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) سپین کے تمام صحافی' صحافتی اقدار کا احترام کریں اور تعمیری صحافت کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پریس کلب سپین کے جنرل سیکرٹری غفور احمد قریشی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام معاشرہ کو حقیقت کا رنگ دکھانا ہوتا ہے کسی کی کردار کشی نہیں۔ صحافت میں ذاتی پسند ناپسند کو نہیں بلکہ حقیقت کو سامنے لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پاکستانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ پریس کو اپنے ذاتی مفادات میں استعمال کرنے کے بجائے کمیونٹی کی فلاح کا کام کرنے دیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter