بارسلونا: امسال رمبلہ پریم بسوس مار میں منعقد ہونیوالے میلے کی میزبانی پاکستان کریگا، شبانہ ادریس

ـ 1 مئی ، 2009
  • Adjust Font Size

سپین (نمائندہ خصوصی) امسال جون میں رمبلہ پریم بسوس مار میں منعقد ہونے والا سالانہ میلہ بسوس مار کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ میلے میں فری سٹال لگانے کے لئے بارسلونا کے کاروباری ادارے، ریسٹورنٹس اور سماجی تنظیمیں الفلاح ایسوسی ایشن کے آفس رابطہ کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار الفلاح ایسوسی ایشن کی صدر شبانہ ادریس نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے میں سٹیج پر نغمے، ٹیبلو، خاکے ڈریس شو اور دیگر ثقافتی شوز پیش کئے جائیں گے جبکہ بسنت کے حوالے سے بھی خصوصی پروگرام ہو گا جس میں تمام افراد پتنگیں گھر سے لے کر آئیں گے ۔ صبح دس بجے سے دو بجے تک لگنے والے اس میلہ پر تمام پاکستانی خاندان اور سماجی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter