مسلم کانفرنس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: راجہ تصور

ـ 1 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

برسلز (نامہ نگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یورپ کے کنوینئر نے کہا کہ وہ اور مسلم کانفرنس کے مخلص کارکن مسلم کانفرنس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد شخصی تعلقات کی بناءپر مسلم کانفرنس کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ذاتی پسند و ناپسند کی بناءپر عہدوں کو بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ثابت قدم رہیں شرپسند عناصر کو جلد بے نقاب کر دیا جائے گا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter