بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نا اہلی پر حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے انہیں چوبیس فروری کی پوزیشن پر بحال کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اپنے حکمِ امتناعی میں کہا کہ جب تک نا اہلی کی درخواستوں پر نظرِ ثانی کی پیٹیشنز پر فیصلہ نہیں ہوتا، تب تک شہباز شریف اپنے عہدے پر بحال رہیں گے۔ خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بحالی پر کارکنان مسلم لیگ ن سپین نے شکرانے کے نفل ادا کیے، مٹھائی تقسیم کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر کارکنا ن کی طرف سے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا، بھنگڑے ڈالے گئے، مٹھائی تقسیم کی اور قائدین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔کارکنان نے کہا کہ خادم اعلیٰ کی بحالی جمہوریت، انصاف اور حق کی فتح ہے اب پنجاب کے حالات بہتر ہوں گے اور خادم اعلیٰ عوام کی فلاح و بہبود کا مشن دوبارہ جاری رکھیں گے کارکنان نے پر امید ہو کر کہا اگر میاں شہباز شریف اپنے عہدے پر کام کر رہے ہوتے تو سری لنکن کرکٹ ٹیم اور مناواں پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشت گردی کے افسوس ناک واقعات نہ ہوتے اس موقع پر کارکنان مسلم لیگ ن سپین نے مناواںواقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اورزخمیوں کی صحت یابی دعا کی ۔
Post New Comment