تازہ ترین:

آزادکشمیر حکومت میں تیسری بار عدم اعتماد کی تحریک ‘ پی پی آزادکشمیر ریاض ریجن کا ہنگامی اجلاس طلب

ـ 26 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

الریاض (گل محمد بھٹہ بیورو چیف) آزادکشمیر حکومت میں تیسری بار عدم اعتماد کی تحریک کی خبر سنتے ہی پی پی آزادکشمیر ریاض ریجن نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ جس کی صدارت کنوینر پی پی پی آزادکشمیر ریاض راجہ فاروق خان نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سینئر نائب صدر حسین پرویز کٹھا نے اپنے خطاب میں کہا حکومت آئینی نااہلی چھپانے کے بجائے الیکشن کروائے۔ بار بار وزیراعظم بننے سے خطے پر برے اثرات مرتب ہوئے لوگوں کے وسائل وزیراعظم بنانے اور ہٹانے پر خرچ ہو رہے ہیں۔ کنوینر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے سے خطے چار سالوں میں چوتھا وزیراعظم افسوسناک بات ہے حکومت اپنی غلطیاں تسلیم کر کے فوری الیکشن کروائے۔ چودھری لطیف نے کہا پی پی پی آزادکشمیر کی بڑھتی شہرت کو دیکھ کر مسلم کانفرنس گھبرا گئی ہے اور وہ ہاتھ پاﺅں مار رہی ہے۔ راجہ جاوید اقبال نے کہا اثر رسوخ استعمال کرنے کے بجائے حقیقت کو تسلیم کیا جائے۔ آزاد بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لنگڑاتی ہوئی حکومت سہارے تلاش کر رہی ہے اب عوام اصل نقل کی پہچان کر چکی ہے۔ اس موقع پر شاہد بٹ، چودھری فضل کریم، چودھری بنارس شاکر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter