تازہ ترین:

سیلاب سے آثار قدیمہ کو نقصان پہنچا

ـ 30 اکتوبر ، 2011
  • Adjust Font Size

موہنجوداڑو کی حفاظت کیلئے یونیسکو تعاون کرے: چنگیز خان
پیرس (پ ر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چنگیز خان جمالی نے یونیسکو سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں 4500سال پرانے آثار قدیمہ موہنجوداڑو کی حفاظت کے لئے تعاون کرے۔ یونیسکو کی 36ویں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے آثار قدیمہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے سال 2011ء کو پاکستان میں تعلیمی سال کے طور پر اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اور تربیت کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دینے کی ضروت ہے تاکہ نوجوانوں کو فنی تعلیم و تربیت دی جا سکے۔ چنگیز خان نے کہا کہ پاکسان فلسطین کی یونیسکو میں رکنیت سازی کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان تصادم سے بچاﺅ اور امن و امان کی بہتری کے لئے فلسطین کو ایک تعمیری کردار کا موقع دے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter