شیخ رشید عوام کو معاف کر کے اب پھر بیٹھ جائیں: خالد قریشی

ـ 28 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس (بیورو رپورٹ) شکیل اعوان کی کامیابی مسلم لیگ ن کی عوامی حمایت کامنہ بولتا ثبوت ہے، شیخ رشید کو چاہیے کہ اب گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کریں اور راولپنڈی کی ٹھیکیداری کا دعوی ٰ چھوڑ دیں،ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اختر علی بٹ اور سینئر رہنما منظور جنجوعہ نے پیر س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شکیل اعوان کے کزن عامر ملک اور مسلم لیگی رہنما خالد قریشی نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی والوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ این اے 55 پاکستان کا ایسا حلقہ ہے جس میں باضمیر اور باشعور لوگ رہتے ہیں۔ خالد قریشی نے کہا کہ عنقریب پیرس میں شکیل اعوان کی کامیابی پر مسلم لیگی کارکنوں کو دعوت دیں گے جنہوں نے فرانس میں رہ کر ہر طریقے سے انتخابی مہم میں حصہ لیا اور اپنے عزیرواقارب کو مسلم لیگی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے قائل کیا انہوں نے کہا کہ فرانس اور یورپ میں رہنے مسلم لیگی کارکن شکیل اعوان کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور شیخ رشید کو اب پاکستانی عوام کو معاف کرکے گھر بیٹھنے کا مشور ہ دیتے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter