مسلم لیگ ق فرانس کے عہدیداروں کا سیلاب زدگان کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ افطار ڈونر

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس )صاحبزادہ عتیق سے( مسلم لیگ ق فرانس کے عہدیداروں کی طرف سے سیلاب زدگان کی امدادکے لئے پیرس کے نواحی علاقے کے سبرینہ ہال میں فنڈ ریزنگ افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی ممتاز گلوکا ر اورسہارا فار لائف ٹرسٹ کے ابرار الحق کی اپیل پر پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے 52 ہزار یوروسے زائد کے عطیات جمع کئے گئے۔ سبرینہ ہال کے یہودی مالک موسیومشل کی طرف سے ہال کے کرائے کی پانچ ہزار یورو کی رقم سیلاب زدگان کے لئے عطیہ دی گئی۔ اس پروگرام میں مسلم لیگ ق فرانس کے عہدیداروں اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے خیمہ بستیوں کے قیام کے لئے تمام رقم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے ابرار الحق کے حوالے کر دی گئی تاکہ وہ اپنی این جی او کے پلیٹ فارم سے متاثرین کے لئے سر چھپانے کے لئے خیمہ بستیوں کا شہر بساسکیں۔اس موقعہ پر گلوکار ابرار الحق نے فرانس میں مقیم تارکین وطن کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جذبہ ایثار کی دل کھول کر تعریف کی۔یاد رہے کہ اس سے قبل چوٹ دھیراں منڈی بہاﺅ الدین سے تعلق رکھنے والے بزنس مین تارڑ برادران نے پیرس میں مقیم اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے تعاون سے پچاس ہزار یورو کی ر قم اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھی کرکے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امدادکے لئے بھیج دی ہے۔اسی طرح پیرس کی سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان نے اپنے قریبی احباب جن میں چوہدری محمد رفیق، محمد شکیل، عبدالمجید، چوہدری طارق کوٹلہ،چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال، چوہدری آصف ہرباس پور، چوہدری محمدنوید، سید امتیاز حسین شاہ کے علاوہ اپنے فرنچ دوستوں کے تعاون سے 000 25 پچیس ہزار یورو سے زائد کی رقم سیلاب زدگان کے لئے اکٹھی کر کے پاکستان سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پہنچ چکے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter