فرانس میں مقیم پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے متحرک

ـ 22 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس )صاحبزادہ عتیق سے( فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کے لیڈران کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے کوئی مشترکہ اور اجتماعی کوشش کے سامنے نہ آنے پر فرانس میں مقیم تارکین وطن انفرادی طور پرسیلاب زدگان کی امداد کے لئے متحرک ہوگئے۔اس سلسلے میں چوٹ دھیراں منڈی بہاﺅ الدین سے تعلق رکھنے والے بزنس مین تارڑ برادران نے پیرس میں مقیم اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے تعاون سے پچاس ہزار یورو کی ر قم اپنی مدد آپ کے تحت اکٹھی کرکے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امدادکے لئے بھیج دی ہے۔اسی طرح پیرس کی سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان نے اپنے قریبی احباب جن میں چوہدری محمد رفیق۔محمد شکیل ۔ عبدالمجید۔چوہدری طارق کوٹلہ ۔چوہدری شاہد فاروق لنگڑیال ۔چوہدری آصف ہرباس پور ۔چوہدری محمدنوید ۔ سید امتیاز حسین شاہ کے علاوہ اپنے فرنچ دوستوں کے تعاون سے 000 25 پچیس ہزار یورو سے زائد کی رقم اکٹھی کی ۔ اس رقم سے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے خوراک اور ادویات مہیا کی جائیں گی۔اسکے علاوہ ادارہ منہاج القرآن فرانس میں بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک سیل قائم کر دیا گیا ہے جہاںنقد رقوم کے علاوہ امدادی سامان بھی اکٹھا کیا جارہاہے جو پی آئی اے کے تعاون سے پاکستان بھیجا جائیگا۔مسلم لیگ ق کی طرف سے پیر 23 تئیس ستمبرکو گلوکار ابرار الحق کے اعزاز میں سیلاب زدگان کی امدادکے لئے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اعلان کیا گیا ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter