پیرس ( نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے فنانس حنا ربانی کھر نے فرانس میں ایسوسی ایشن آف فرنچ انٹریز سے خطاب کے دوران پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ حنا ربانی کھر نے اس موقع پر پاکستان میں شروع کئے جانے والے مختلف ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں بھی بات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فرانس اور پاکستان کی حکومت کو ایک دوسرے سے تجارتی تعلقات بڑھانے چاہیے۔ فرانس کے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جھنگ میں معصوم پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے نہ صرف پاکستان میں امن قائم کرنے کی جدوجہد کی ہے بلکہ دنیا کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے بھی بے مثال قربانیاں دیں۔ اقتصادی امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے پیرس میں وزیر تجارت مسز اینی میری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے فرانس کے ساتھ تجارت بڑھانے کے مختلف امور پر اپنی ہم منصب سے تبادلہ خیال کیا۔
Post New Comment