پاکستان کی مدد کے بغیر نیٹو افواج افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں: فرانس

ـ 16 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امور حنا ربانی کھر نے فرانسیسی صدر کے مشیر جین ڈیوڈ سے ملاقات کی جس میں باہمی معاملات پر غور کیا گیا۔ انہوں نے پاکستان کی جمہوری حکومت کی حمایت پر فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو زبردست نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دی جائے تاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ ہوسکے اور پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں۔ فرانسیسی صدر کے مشیر نے بتایا کہ فرانسیسی صدر پاکستان کے بارے میں اچھے خیالات رکھتے ہیں کیونکہ پاکستان اور فرانس دونوں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر نیٹو افواج افغانستان میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یورپین منڈیوں تک رسائی کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter