بینظیر شہید کے قتل کی تحقیقات سے خوش نہیں ہیں: منیر احمد ملک

ـ 16 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس (صاحبزادہ عتیق) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سینیٹر جہانگیر بدر نے پیرس کا ایک روزہ نجی دورہ کیا۔ جہانگیر بدر لندن سے برطانیہ کی حکومتی پارٹی کے رہنما سویسٹر چودھری پرویز اور ایڈووکیٹ اقبال کھوکھر کے ہمراہ پیرس آئے۔ اس دورے کا اہم مقصد اپنے پرانے ساتھی اور دوست ایڈووکیٹ محمد اقبال کھوکھر کے صاحبزادے کی شادی کی مبارک باد دینی تھی۔ اقبال کھوکھر نے اپنے گھر میں پیرس کے چیدہ چیدہ اہم افراد کو جہانگیر بدر کے دیئے گئے عشائیہ میں دعوت دی جس میں چودھری پرویز، صاحبزادہ عتیق الرحمن، صدر پاکستان پریس کلب فرانس منیر احمد ملک نائب صدر پی پی پی فرانس، صحافی چودھری عمران، چودھری صفدر برنالی، ڈاکٹر ارشاد کمبوہ، صدر پی پی پی فرانس جنرل سیکرٹری فرانس پرویز صدیقی، سید کمائت نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔ منیر احمد ملک نے جہانگیر بدر سے گلا کیا کہ بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں کارکن حکومت کی کوششوں سے خوش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے خلاف سازشیں جاری ہیں اور میڈیا ان کی کردار کشی کر رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کا میڈیا سیل انتہائی کمزور ہے جو پراپیگنڈہ کا موثر جواب نہیں دے رہا۔ جہانگیر بدر نے میڈیا سیل کی کمزوری پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کی کارکردگی خودبخود تمام بے بنیاد پراپیگنڈے کا جواب ہے۔ شیہد بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ہم شہید بی بی کے خون کو کبھی معاف نہیں کریں گے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیا جائے گا اور انہیں عبرت ناک سزا بھی دی جائے گی لیکن ہمیں تھوڑا سا وقت اور چاہیے۔ صاحبزادہ عتیق الرحمن سے اتفاق کرتے ہوئے جہانگیر بدر نے کہا کہ احتساب کے عمل کو صاف اور شفاف ہونا چاہیے اور اقتدار پسند طبقے کو یہ سوچ لینا چاہیے کہ وہ ایک دوسرے پر پردہ ڈالیں گے تو عوام خودبخود ان کا احتساب کر لیں گے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter