پیرس: پاکستانی سفیر کی سیلاب زدگان کیلئے امداد کی اپیل

ـ 16 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس (نامہ نگار) فرانس میں پاکستان کے سفیر شفقت سید نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں۔ یہ بات انہوں نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں 64 ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کے دوران کہی جس میں پاکستانی سفیر شفقت سید نے صدر پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ تقریب میں موجود ڈپٹی ہیڈ آف سیشن ن وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان پیرس میں فرانس کی سیاسی و سماجی شخصیت قاری فاروق احمد فاروقی نے سیلاب زدگان کے لئے شفقت سعید سفیر پاکستان کو ایک ہزار یورو کا عطیہ بھی دیا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter