پیرس: پاکستانی کمیونٹی بے یارومددگار پڑے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آئیں: شفقت سعید

ـ 12 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس میں پاکستان کے سفیر شفقت سعید نے پاکستانی کمیونٹی سے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے کی درخواست کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں سفیر پاکستان نے کہاکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہولناک سیلاب سے پاکستان کی تاریخ کی بدترین تباہی آئی ہے اور لاکھوں کروڑوں خواتین، بچے، جوان اور بوڑھے بے گھر ہو چکے ہیں اور کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان کا تمام سٹاف اپنی ایک دن کی تنخواہ اور ایک دن کا فارن الاو¿نس بھی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دے گا۔ تارکین وطن اپنے عطیات نیشنل بنک برانچ پیرس فرانس میں جمع کرا سکتے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter