سیلاب کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیں، منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن یورپ

ـ 4 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

پیرس (نمائندہ خصوصی) ملکی تاریخ کے بد ترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن یورپ کے تحت کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن یورپ کی ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا؛انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ اس موقع پر مصیبت زدہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن مصیبت زدہ افراد کی ہر ممکن مدد کریگی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج خیمہ بستیاں اٹک اور کامرہ میں بنائی جارہی ہیں اور تحصیل میانوالی کے علاقہ داو¿د خیل، ماڑی انڈس، پکی شاہ اور مردان کے متاثرین کیلئے خیمہ بستیاں داو¿د خیل میں بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ متاثرین کی مدد کیلئے منہاج ویلفیئر فاو¿نڈیشن کا ساتھ دیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter