پیرس( صاحبزادہ عتیق الر حمن سے)پی آئی اے واحد قومی ائیر لائن ہے جو تمام ہم وطنوں کو کم ترین ریٹس میںمعیاری سفری سہولتیں مہیا کررہی ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنی قومی ائیر لائن کو پہلی ترجیح دیں اس طرح ملک و قوم کی ترقی میں انکا حصہ شامل ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے جنرل مینیجر ریونیو مینجمنٹ راشد عزیز نے پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے فرانس کے لئے ٹکٹوں کے ریٹس نہایت مناسب کردیئے ہیں اب پاکستانی بھائیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ قومی ائیر لائن سے سفر کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں ۔پی آئی اے کے ساتھ کام کرنے والے ٹریول ایجنٹس اور بزنس پارٹنرز کو چاہیے کہ وہ عوام کی شکایت کے بارے میں ہمیں آگاہ کریں تاکہ پی آئی اے کی سروس کو بہتر کیا جائے ۔پی آئی اے پیرس آفس میں پاکستانی ٹریول ایجنٹس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹری مینیجر فرخ حنفی نے کہا کہ ہم نے کمیونٹی کے مطالبے پر تیسری فلائٹ شروع کی ہے، وزن بڑھانے کا مطالبہ بھی زیر غور ہے ہمیں بزنس پارٹنر ز سے توقع ہے کہ اس سال ہم پی آئی اے ہیڈ آفس کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو پورا کریں گے۔
Post New Comment