ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان بڑھ گیا: امریکی اخبار

حوالہ : نمائندہ خصوصی ـ 25 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان بڑھ گیا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل ٹو نے فضائی حملوں کےلئے ممکنہ راستوں پر مبنی ایک پروگرام بھی نشر کیا ہے۔ اخبار کے مطابق اگر ایران پر ایسے حملے تنہا اسرائیل نے بھی کئے تو مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک یہ سمجھیں گے کہ یہ حملے امریکہ کی منظوری اور تعاون سے کئے گئے ہیں۔ ادھر واشنگٹن میں ری پبلکن ارکان نے ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کی ہے اس سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملے کو حمایت حاصل ہو جائے گی۔ قرارداد 1553میں ممکنہ اسرائیلی حملے کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کانگرس فوجی طاقت سمیت اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف تمام ضروری ذرائع استعمال کرنے کی حمایت کرتی ہے کانگرس میں یہ قرارداد ایسے موقع پر پیش کی گئی جب صدر اوباما نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کے بل پر دستخط کئے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter