تازہ ترین:

پاکستانی کھلاڑیوں کو زوردار ”سیاسی شاٹ“ لگا کر آئی پی ایل سے باہر کیا گیا: نیو یارک ٹائمز

ـ 25 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

نیو یارک (چودھری افتخار) امریکی اخبارات نے آئی پی ایل سے پاکستانی کھلاڑیوں کے اخراج کو زودار "سیاسی شاٹ" قرار دیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنے تفصیلی مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذہبی اور سیاسی کھچا¶ کے باعث تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ گذشتہ ہفتے پرائیویٹ بنیادوں پر منعقد ہونے والے آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کی بولی کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو جس طرح نظرانداز کیا گیا اس سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشمکش مزید بڑھ گئی ہے۔ ٹونٹی 20 طرز کی کرکٹ میں پاکستان کو چیمپئن ہونے کے اعزاز حاصل ہے اور اس کے کئی کھلاڑی اس طرح کی کرکٹ پر عبور رکھتے ہیں۔ کھلاڑیوں کی توہین پر پاکستان بھر میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ کرکٹ حلقوں نے واضح طور پر اس کا ملبہ بھارتی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پر آشیرباد کے بغیر فرنچائزر پاکستانی کھلاڑیوں کو نظرانداز نہیں کر سکتے تھے۔ پاکستان ٹونٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کا کھیل بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کا باعث بنتا تھا لیکن اب اس واقع سے کرکٹ کو منفی اقدام کیلئے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چیمپئنز کھلاڑیوں کے مقابلے میں آسٹریلیا کے 38 سالہ کرکٹ ڈیمین مارٹن کو خریدا گیا جس نے 2006ءمیں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

سب سے زیادہ پسندیدہ

Twitter