واحد لیڈر ہوں جس نے باہر سے پیسہ کمایا اور پاکستان میں رکھا: عمران خان

ـ 8 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

نیویارک (طیبہ ضیائ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے نیویارک میں سیلاب کےلئے فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی کی اس فضاءمیں آپ لوگوں کےلئے خوشخبری ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا چل گئی ہے۔ پاکستان بدترین سیلاب کا شکار ہے مگر دوسرا سیلاب بھی آرہا ہے جو پنجاب میں گھس گیا ہے اور وہ نوجوانوں کا سیلاب ہے جو نظام تبدیل کرنے کےلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں کسی کے کاندھے پر چڑھ کر نہیں آیا ہوں میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر آیا ہوں۔ دوسروں کے بوٹ پالش کرنےوالے اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔ میں واحد لیڈر ہوں جس نے باہر سے پیسہ کمایا اور پاکستان میں رکھا۔ عمران خان امریکہ اور کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی سے سیلاب اور شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ تقریبات کے بعد آج کو وطن روانہ ہورہے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter