نیویارک (نمائندہ خصوصی) مسلمان لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم کے برابر مواقع فراہم کرنے کے حامی ہیں۔ یہ بات پیو ریسرچ سنٹر کے ایک سروے کے دوران معلوم ہوئی ہے۔ سروے مصر، انڈونیشیا اردن، لبنان، پاکستان، ترکی اور فلسطین میں کیا گیا۔ جس کے مطابق لبنان کے 96 فیصد'{ ترکی کے 89'{ فلسطین کے 85 فیصد مسلمانوں نے مردوں کے ساتھ عورتوں کو مساوی تعلیم دینے کے حق میں ووٹ دیا۔ سروے میں بارک اوباما، شاہ عبداللہ سمیت دیگر عالمی شخصیت کی مقبولیت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ اردن کے 92 فیصد، مصر کے 83 پاکستان کے 64، انڈونیشیا کے 61 فیصد عوام نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی سیاست میں شخصےت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ ترقی کے صرف 8 فیصد لوگوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو بھی لوگوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ لبنان کی 97 فیصد شیعہ آبادی ان پر اعتماد کرتی ہے جبکہ لبنان کی 37 فیصد اور غزہ کی 71 فیصد آبادی ان کو پسندیدگی سے دیکھتی ہے۔ سروے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کی مقبولیت 2007ءسے کم ہوئی ہے۔ اسی طرح افغانستان کے صدر احمد کرزئی اور ایران کے صدر احمدی نژاد کی مقبولیت میں الیکشن جیتنے کے باوجود کمی ہوئی ہے۔ اسامہ بن لادن کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود فلسطین کے 51 فیصد، نائجیریا 54 فیصد لوگ انہیں پسند کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے حمایتیوں کی تعداد صرف 18 فیصد رہ گئی ہے۔ امریکی صدر اوباما کی مقبولیت کئی اسلامی ممالک میں بڑھی ہے انڈونیشیا کے 71 فیصد' نائجیریا کے 21 فیصد' فلسطین 69 فیصد اور لبنان کے 65 فیصد لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ بارک اوباما نے اپنے بچپن کے کچھ سال انڈونیشیا میں گزارے تھے جس بناءپر لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔ سروے میں اسرائیلی مظالم پر یہودیوں کے خلاف نفرت بدستور بڑھ رہی ہے۔
Post New Comment