مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حجاج کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 محرم تک وطن واپسی کی پابندی کریں۔ حج ویزے کی آخری تاریخ 15 محرم ہے۔ تمام حاجی حج ویزے کی تاریخ ختم ہونے کے بعد سعودی عرب مےں قیام کی کوشش سے اجتناب کریں۔ آخری تاریخ ختم ہونے سے پہلے ہی سعودی عرب چھوڑنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ پاسپورٹ نے حجاج کرام سے کہا ہے کہ آپ کی سعودی عرب آمد کا بنیادی مقصد فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنا اور مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف کی زیارت تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حج قبول فرمائے اور آپ کی ارض مقدس آمد پر آپ کو بہترین اجر و ثواب سے نوازے۔ سعودی عرب کا قانون یہ ہے کہ جو شخص جس مقصد کے لئے مملکت پہنچا ہو وہ اس کا احترام کرے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد سعودی عرب مےں قیام غیر قانونی ہوگا۔ علاوہ ازیں مملکت سعودی عرب مےں اجرت اور بلااجرت ہر دو حالت مےں حاجی کے لئے ملازمت کرنا جرم ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کے حکام 16 محرم سے غیر قانونی قیام کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دیتے ہےں۔
Post New Comment