تازہ ترین:

بچوں کی طبی نگہداشت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں: سعودی وزیر صحت

ـ 28 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) سعودی وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 20 سال کے دوران دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 جڑے ہوئے بچوں کو علیحدہ کرنے کے کامیاب آپریشن کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز ال سعود کے حکم پر یہ آپریشن خالص انسانی بنیادوں پر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بچوں کو علیحدہ کرنے میں مملکت کا طویل تجربہ ہے اور اس حوالے سے مملکت سعودی عرب کی خدمات دنیا کے لئے نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب میں بچوں کی طبی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فہد میڈیکل سٹی میں طب کے مختلف شعبوں کے ساتھ بچوں کے لئے خصوصی شعبہ قائم ہے نیز سیاسی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لئے سٹی میں مسلسل تحقیق کا کام جاری ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions

Twitter