معتمرین کی سہولت کیلئے حرم شریف کے تمام دروازے کھول دیئے گئے

ـ 28 اگست ، 2009
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (مبشر لون استادانوالہ سے) معتمرین کی سہولت کے لئے حرم مکی شریف کے تمام دروازے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ تمام حصوں میں نہایت ترتیب کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں قرآن حکیم اور دیگر دینی کتابیں رکھ دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں اردو سمیت 12 زبانوں میں قرآن حکیم کے تراجم و تفاسیر بھی رکھے گئے ہیں۔ نابینا افراد کے لئے قرآن حکیم کے بریل نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔ یہ بات حرمین شریفین انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار احمد امین عباس نے بتائی۔ انہوں نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ رمضان میں امسال 35 لاکھ سے زائد معتمرین کی آمد متوقع ہے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions