مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) 800 طلباءنے مسجد الحرام کی صفائی مہم میں حصہ لیا۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ حرم شریف میں صفائی مہم چلائی گئی جس میں 400 سکولوں کے 800 طلباءنے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔ مہم کے نگران جمیل السندی نے کہا کہ حرم شریف کے تقدس اور احترام کو اجاگر کرنے کے لئے طلباءمیں یہ مہم چلائی گئی تھی اس میں 800 سے زائد طلباءنے حصہ لیا اور حرم شریف کے تمام حصہ میں صفائی کے امور انجام دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ یہ مہم چلائی گئی ہے جو 10 دنوں تک جاری رہے گی۔ حرم شریف انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اس سے مکہ مکرمہ کے نوجوانوں خاص طور پر طلاءمیں حرم شریف کی عظمت پیدا کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ دریں اثناگ مکہ مکرمہ کی معروف قدیم علمی و دینی درسگاہ مدرسہ صولتیہ کے ایک تلمیذ حمزہ سعید مکی نے کہا کہ حرم شریف کی صفائی مہم میں حصہ لے کر روحانی اور قلبی سکول ملا ہے۔
Post New Comment