مکہ مکرمہ: این اے میں مسلم لیگ ن کی فتح پر پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ـ 26 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) این اے 55راولپنڈی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار فتح پر مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے اللہ رب العزت کا شکر بجا لاتے ہوئے مسجد الحرام میں بیت اللہ شریف کے طواف اور شکرانے کے نوافل ادا کئے اور مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما محمد رفیق بھٹی نے کہا کہ شیخ رشید اس حلقے سے میاں نواز شریف کے نام پر جیتتے رہے ہیں اب ان کے سر سے ہاتھ اٹھ جانے پر نتیجہ عوام کے سامنے ہے کہ شیخ رشید بدترین شکست سے دوچار ہوئے۔ نواز شریف فرینڈز کونسل کے خالد محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اب بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگی رہنما مسلم لیگ ن کلچرل ونگ پنجاب کے نائب صدر زاہد لون نے ٹیلی فون پر نوائے وقت سے کہا کہ راولپنڈی کے غیور عوام نے وفاداریوں کے اس معرکہ میں میاں محمد نواز شریف سے بے وفائی کرنے والوں کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مشرف کی باقیات کو نہیں مانتے۔ پاکستان کمیونٹی مکہ مکرمہ کے رہنما¶ں غلام نبی رحمانی خانپوری' حمزہ بٹ مکی اور محمد امین رحمانی خانپوری نے کہا کہ یہ عوام کی جیت ہوئی ہے۔ ایم این اے عمر سہیل ضیاءبٹ نے کہا کہ ہمارے قائد محترم نواز شریف اگر عوام میں بے پناہ مقبول ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے الفاظ کا پاس رکھا ہے اور تمام وعدے پورے کئے ہیں۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions