مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ) سکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے مخطط الحمراءکے علاقے سے سوٹ کیس میں بند ایشیائی خاتون کی نعش برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے ترجمان میجر جنرل عبدالحسن المیمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک سعودی شہری نے موبائل پر اطلاع دی کہ ایک سوٹ کیس سے تعفن پھوٹ رہا ہے اور مکھیاں بھنبھنا رہی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں پہنچ گئے۔ سوٹ کیس کھول کر دیکھا گیا تو اس میں ایشیائی خاتون کی نعش موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ نعش دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ خاتون کی طبعی موت ہوئی ہے اور غیرقانونی طور پر مملکت میں مقیم ہونے کے باعث رشتہ دار قانونی گرفت سے بچنے کیلئے نعش یہاں چھوڑ گئے۔
Post New Comment